کامونکے(محمد خلیل سے)چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور دو گھروں کے تالے توڑ کر ہزراوں مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور شہری کی موسائیکل چوری کر کے لے گئے،بتایا گیا ہے کہ تھانہ سٹی کے علاقہ چوک غوثیہ کے مغیرہ شاہد کے گھر کے باہر سے نامعلوم چورن موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے،چوری کی دوسری واردات میں نامعلوم خان ٹاؤن کے محمد اسد کے گھر رات کی تاریکی میں تالے توڑ کر اند گھس کر سیف الماری کے تالے توڑ کر 20 ہزار روپے نقدی ایک تولہ طلائی زیور چوری کر کے لے گئے،چوری کی تیسری حمید پور کلاں کے گورئمنٹ ماڈل سکول پرائمری کے تالے توڑ کر پنکھے،موٹر پمپ کرسیاں،ٹوٹیاں وغیرہ مالیت 50 ہزار چوری کر کے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Comments
Post a Comment