چراغ تلے اندھیرا کامونکے سٹی تھانہ کے باہر سے شہر کی موٹر سائیکل چوری

 



کامونکے(تحصیل رپورٹر)چراغ تلے اندھیرا نامعلوم چور تھانہ سٹی کامونکے کے باہر سے شہری کی موٹرسائیکل چرا کر لے گئے،شہری کی درخواست پر سٹی پولیس نے کاروائی کرنے سے انکار،


تفصیلات کے مطابق،محلہ مسلم گنج کا محمد شبیر اپنی موٹرسائیکل نمبری GAM/3340 پر سوار ہو کر تھانہ سٹی کسی کام کے سلسلہ میں گیا اور موٹرسائیکل کو تھانہ سٹی کے باہر کھڑی کر کے اندر گیا تو اس کی غیر موجودگی میں شیرجوان نامعلوم چور اس کی موٹرسائیکل کو چوری کر کے لے گئے،جب شہری موٹرسائیکل کی درخواست دینے گیا تو سٹی پولیس نے درخوست لینے سے انکار کر دیا،

Comments