ڈکیتی مزاحمت پر تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی

 


کامونکے(محمد خلیل سے)ڈکیتی مزاحمت پر تین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دو موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے،بتایا گیا ہے کہ شیر گڑھ کے شاہ زیب کا حقیقی چچا امتیاز اپنے دوست جبار کے ہمراہ کامونکے سے واپس گاؤں جاتے ہوئے چنڈالی کے قریؓ تین نامعلوم ڈاکوؤں نے ان کو روکنے کی کوشش کی تو ڈاکوؤں نے فاؤنگ کردی جس سے موٹرسائیکل سوار وں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہو گیا اور موٹرسائیکل سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوگئے،اطلاع ملنے پر ریسکیو1122  کی ٹیم نے موقع پر پنچ کر زخمیوں کی کو طبی امداد دی۔واہنڈو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔


جبکہ ڈکیٹی کی چار مختلف دیگر مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکوؤں کی یلغار شہری لاکھوں روپے نقدی موبائل فون چھین لیے گئے،بتایا گیا ہے کہ تھانہ صدر کامونکے کا علاقہ نغداد ٹاؤن کا ناصر علی لاہور سے موٹرسائیکل پر اپنے بھائی سے رقم ایک لاکھ روپے اور راڈو کھڑی مالیت ڈیرھ لاکھ چھین کر فرار ہوگئے،ڈکیتی کی دوسری واردات میں تھانہ ایمن آباد کا وقار اسلم موٹرسائیکل پر ریکوری کر کے واپس آرہاتھا کہ تھانہ صدر کامونکے کے علاقہ ای ٹی سی رائس ملز کے قریب دو نامعلوم ڈاکوں نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے چھین لیے،ڈکیتی کی تیسری واردات میں تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کسوکی کا محمد وسیم اپنے گھر سے نکل کر موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ جانے لگا تو کسوکی چوک میں ناکہ لگائے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اور اگن پوائنٹ پر 15 ہزار روپے نقدی اور ایک موبائل فون چھین لیا،ڈکیتی کی چوتھی واردات میں حافظ آباد کاعبدالستار موٹرسائیکل پر لاہور سے گوجرانوالہ جا رہاتھا کہ چیانوالی کے قریب دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اس کو روک کر گن پوائنٹ پر اس کے قبضہ سے دو لاھ 45 ہزار روپے نقدی چھین لی،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں

Comments