سرکل کامونکے پولیس بھی غیر محفوظ

 


کامونکے( محمد خلیل سے) سرکل کامونکے پولیس والے بھی غیر محفوظ ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری گھوماں کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکار پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ جبکہ چوری کی تین مختلف واداتوں میں رات کی تاریکی میں نامعلوم چور موٹرسائیکل دو بکریاں اور ایک بھینس چوری کر کے لے گئے۔بتایا گیا ہے کہ تھانہ واہنڈو کے علاقہ سرائے کے محمد صادق کی

              may be you like this⬇️

     

 حویلی سے گذشتہ رات نامعلوم چور بھینس مالیت دو لاکھ چوری کر کے لے گئے،چوری کی دوسری واردات میں نامعلوم چور ایمن آباد کے علاقہ صدرالدین کالونی کے محمد قیصر کی حویلی سے نامعلوم چور دو عدد بکریاں مالیت 80 ہزار چوری کر کے لے گئے،چوری کی تیسری واردات میں نامعلوم چور تھانہ سٹی کے علاقہ دولت پورہ کے عابد لودھی کے گھر کے باہر سے اس کی ہزاروں مالیت کی موٹرسائیکل چوری کر کے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں

Comments