بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

kamoke news

<img src="kamokenews.img" alt="news update kamoke city from kamoke news ">


کامونکے(محمد خلیل سے) صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت تین افرا گرفتار کرکے سترہ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے گرفتار ملزمان میں دو بہن بھائی شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ فیروز والا کے علاقہ برج اٹاری کا رہائشی ثمر عباس اس کی بہن سونیا بی بی ملزم عبدالستار سے چرس لے کر بڑے پیمانے پر سپلائی دینے کے لئے لاہور جارہے تھے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ صدر کے ایس ایچ او ندیم خالد بھٹہ کی قیادت میں سب انسپکٹر محمد ادریس نے ٹیم کے ہمراہ ناکہ بندی کرتے ہوئے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے سترہ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی ہے ایس ایچ او ندیم خالد بھٹہ کے مطابق ملزمان میں دو بہن بھائی شامل ہیں اور یہ مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر چرس کی سپلائی کرتے ہیں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Post a Comment

0 Comments