بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسسٹنٹ کمشنر کامونکی خرم مختار کے حکم پر اسٹیڈیم کے تالے کھلوا دیے گئے

 


کامونکے(تحصیل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کامونکی کے احکامات پر میونسپل سپورٹس سٹیڈیم کے تالے کھول دیئے گئے۔چار روز بعد سٹیڈیم میں کھیلوں کا آغاز کردیا گیا۔چار روز بعد سٹیڈیم کھلنے کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی۔سی او میونسپل کمیٹی صوفیہ عاشق نے میونسپل سٹیڈیم میں کھیل ختم کرکے وہاں پر ڈمپر کا شیڈ بنانے کیلئے سٹیڈیم کی تالہ بندی کرکے کھلاڑیوں کا داخلہ منع کردیا تھا۔


اس سلسلہ میں کھلاڑیوں اور شہریوں کی شکائت پر ڈی سی گوجرانوالہ فیاض موہل،اسسٹنٹ کمشنر خرم مختار بھنگو نے نوٹس لیتے ہوئے سٹیڈیم کی تالہ بندی ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔سی او نے احکامات ماننے میں تاخیر کی تو اسسٹنٹ کمشنر نے سرزنش کی جس پر گذشتہ صبح سٹیڈیم کے تالے کھول دیئے گئے۔جس پر کھلاڑیوں نے خوشی کا اظہار کیا اور شہری بھی بڑی تعدادمیں واک کرنے کیلئے پہنچ گئے۔۔۔۔  

Post a Comment

0 Comments