کامونکے(تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی چار مختلف وارداتوں میں متعدد افراد کو لوٹ لیا گیا۔شریف پورہ کا صدام اپنے دوست جمشید کے ہمراہ سموبالا جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ بہارشاہ قبرستان کے نزدیک تین مسلح ڈاکوؤں نے اُسے روک لیا او اسلحہ کے زور پر صدام اور جمشید سے مجموعہ طور پر ساڑھے پینتیس ہزارروپے نقدی اورموبائل فونز چھین کر لے گئے۔
کسوکی کا شاہد محمود بینک سے بیس ہزار پانچ سو روپے نکلواکر جارہا تھا کہ میونسپل کارپوریشن آفس کے نزدیک دو ڈاکو اُس سے رقم چھین کر لے گئے۔جبکہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ سلامت پورہ کا محمد بشیر اور اُسکا دوست عثمان کامونکی سے واپس جارہے تھے کہ پورنپور کے قریب تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر دونوں سے مجموعی طور پر چھتیس ہزارروپے نقدی چھین کر کے لے گئے۔اسکے علاوہ کوٹلی دیانت رائے کے شہزاد احمد سے تین ڈاکو ایک لاکھ تیس ہزارروپے نقدی چھین کر لے گئے۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔
جبکہ چوری کی سات مختلف وارداتوں میں موٹر سائیکلیں،نقدی،زیورات،بجلی موٹریں اور دیگر سامان چُرا لیا گیا۔گذشتہ رات تھانہ صدر کے علاقہ حبیب پورہ کے سہیل احمد اور اُسکے اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور تالے توڑ کر ساٹھ ہزارروپے نقدی،چھ تولے طلائی زیورات اور پارچات چوری کرکے لے گئے۔نواحی گاؤں بھانپور کے علیم عباس کی موٹر سائیکل کسوکی روڈ بازار سے نامعلوم چور لے گئے۔
موضع قیام پور کے ریاض علی شاہ کا رکشہ سادھوکی میں اُسکی بہن کے گھر کے باہر سے چوری ہوگیا۔نانگرے بھٹی کے محمد مختار انجم کے کھیتوں سے بجلی کی موٹر چوری کرلی گئی۔تھانہ واہنڈو کے علاقہ گونا عور کے ظہیر عباس کے کھیتوں سے فصلوں کو سیراب کرنے والی بجلی کی موٹر نامعلوم چور لے گئے۔
تھانہ سٹی کے علاقہ تولیکی روڈ کے راشد محمود کے گھر سے حبیب پورہ کے مدثر رضا،فاروق،مزمل اور ذیشان بارہ ہزارروپے نقدی،ٹی وی،ایل سی ڈی،بجلی کی موٹر سائیکل اور دیگر گھریلوسامان چوری کرکے لے گئے۔اسکے علاوہ حبیب پورہ کے محمد آکاش کی موٹر سائیکل تھانہ ایمن آباد کے علاقہ میں واقع نجی موبائل کمپنی کی فرنچائز کے باہر سے چوری کرلی گئی۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔

2 Comments
good
ReplyDeletegood kamoke news keep it up
ReplyDelete