علاقہ تھانہ ایمن آباد میں نوجوان پر تشدد کامعاملہ





مورخہ 30جنوری 2023 کو 05کس ملزمان نے  رنجش کی بنا پر حیدر علی نامی شخص کو اغوا کر کے تشدد کا نشانہ بنایاتھا۔


سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لیا تھا ۔ 


 وقوعہ کی بابت تھانہ ایمن آباد میں مقدمہ درج رجسٹرڈ ہے۔


مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرکے وقوعہ میں ملوث دو کس ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔


01 کس ملزم حوالات جوڈیشل جبکہ 01 کس ملزم برریمانڈ جسمانی ہے۔


وقوعہ میں ملوث بقیہ 03 کس ملزمان معزز عدالت سے عبوری ضمانت پر ہیں۔ 

 میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی۔(سی پی او)


Comments