کامونکے(تحصیل رپورٹر)مکان کے تنازعہ پر نو افراد نے ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے بہن،بہنوئی اور بھانجے کو شدید زخمی کردیا۔حاجی عاشق اور اُسکی بہن صفیہ میں مکان کا تنازعہ چل رہا ہے۔
گذشتہ روز اسی بناپر حاجی عاشق نے لطیف،شکیل،عامر اور پانچ نامعلوم ساتھیوں کی مدد سے مکان پر قبضہ کی کوشش کرنے کیلئے بہن صفیہ،بہنوئی خالد اور بھانجے احمد کو ڈنڈوں سوٹوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ لڑائی جھگڑے کے دوران صفیہ بی بی کے75ہزار روپے نقدی اور موبائل فون بھی گر کرگم ہوگیا۔سٹی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
.jpeg)
Comments
Post a Comment