بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

اسٹنٹ کمشنر کامونکے خرم مختار بھنگو بنیادی صحت مرکز راجہ کا دورہ کیا

 



کامونکے(محمد خلیل سے)خرم مختار بھنگو، اسسٹنٹ کمشنر کامونکی نے بنیادی مرکز صحت راجہ اور منڈیالہ تیگہ کا دورہ کیا۔ دوران دورہ عوام الناس کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، سٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئیے۔عوام الناس سے سہولیات کے متعلق دریافت کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ عوام الناس کو مہیا کی جانے والی سہولیات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ 




گورنمنٹ ہائی سکول راجہ کا دورہ بھی کیا گیا صفائی ستھرائی، سٹاف کی حاضری اور طلبہ کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔ تحصیل میں واقع مختلف بھٹوں کی زگ زیگ پر منتقلی کی بابت انسپیکشنز کی گئیں۔ مختلف پیٹرول پمپس پر ریٹ اور پیمانہ چیک کیا گیا سرکاری ریٹس سے زائد پیٹرول فروخت کرنے والے اور پیمانے میں کمی کے مرتکب پائے جانے والے پمپس کو جرمانہ عائد کیا گیا۔ 


غیر قانونی طور پر چلنے والی تیل ایجنسیوں کو سیل کیا گیا۔ دیہی مرکز مال منڈیالہ تیگہ، چک رامداس و نڈھا وزٹ کیا گیاسٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئیے۔

Post a Comment

0 Comments