بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

گوجرانوالہ تھانہ ایمن آباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر تاجر قتل

 


گوجرانولہ ، سرکل کامونکی تھانہ ایمن آباد کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر کریانہ دکان کا مالک قتل کردیا گیا عینی شاہدین۔کے مطابق  تھانہ ایمن آباد سے چند گز کے فاصلے پر واقع مین بازار کی ایک کریانہ دکان میں کریانہ دکان کا مالک تاجر امان اللہ اپنی دکان میں کھڑا تھا کے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر دو ڈاکوؤں آ گئے 




اور لوٹ مار شروع کر دی جن کے خلاف دوکاندار امان اللہ نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو جب پکڑا تو دوسرے نے فائرنگ کردی جس سے زخمی ہو کر امان اللہ گر گیا امان اللہ کامونکی ہسپتال میں لے جایا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا 



پولیس کا کہنا ہے انہوں نے ناکے لگا دیے ہیں مقدمہ درج کر رہے ہیں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے  جلد ملزم گرفتار ہوں گے آپ کو یہاں یہ بتاتے چلیں کہ سرکل کامونکے میں ڈکیتوں اور چوریوں کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے روزانہ کی بنیاد پر دس سے پندرہ ڈکیتی اور چوری کے واقعات کا اندراج سرکل کامونکی کے تھانوں میں ہو رہا ہے لیکن پولیس چوروں اور ڈکیتوں کے سامنے بے بس نظر آتی ہے  

Post a Comment

0 Comments