آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرنے پر ڈی پی او میانوالی اور مکڑ وال پولیس کو شاباش




آئی جی پنجاب کا ایس ایچ او مکڑوال اور دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کو پندرہ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان


پنجاب پولیس کے بہادر جوانوں کی دلیری کے باعث دہشت گردوں کو راہ فرار اختیار کرنا پڑی ۔ آئی جی پنجاب


آئی جی پنجاب کی میانوالی بارڈر پر واقع تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نفری بڑھانے کا حکم


بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سنائپرز ، جدید اسلحے سے لیس ٹیموں کے علاوہ ہر ممکن فراہم کئے جائیں ۔ ڈاکٹر عثمان انور


آئی جی پنجاب کا چیک پوسٹوں پر حفاظتی اقدامات بہتر بنانے کیلئے ڈی پی او میانوالی کو مزید فنڈز اور وسائل کی فراہمی کا حکم


فرنٹ لائن پر دہشت گردوں سے لڑنے والے جانباز ہمارے ہیرو ہیں جنہیں وسائل کی فراہمی میں کوئی کمی نہیں آئے گی ۔ آئی جی پنجاب


دہشت گردوں کے قلع قمع تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ سرچ اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ آئی جی پنجاب

Comments