کامونکے ڈھولن موٹر سائیکل کی ٹکر پولیس اہلکار جاں بحق

 


کامونکے( خلیل احمد سے )موٹر سائیکل کی ٹکر سے ناکہ پر کھڑا پولیس کانسٹیبل جانبحق ہوگیا۔تھانہ واہنڈو کی پولیس چوکی گوناعور میں تعینات کانسٹیبل محمد اشرف ڈھولن شمیر کے قریب ناکہ پر موٹر سائیکلوں کے کاغذات چیک کررہا تھا 




اس دوران کانسٹیبل اشرف نے ڈھولن کے موٹر سائیکل دوسگے بھائیوں کامران اور ثمران کو رکنے کااشارہ کیا لیکن انہوں نے رکنے کی بجائے کانسٹیبل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کانسٹیبل اشرف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ موٹر سائیکل سوار کامران گرکر شدید زخمی ہوگیا۔واہنڈو پولیس نے متوفی کی نعش اور زخمی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔

Comments