بریکنگ نیوز

6/recent/ticker-posts

کامونکی نوجوان سے بدفعلی اور ناریبا ویڈیو بنانے والے دو اوباش افراد پر پانچ ماہ بعد مقدمہ درج ہوگیا

 


کامونکے(تحصیل رپورٹر)نوجوان سے بدفعلی اورناریبا ویڈیو بنانے والے دو اوباش افراد پر پانچ ماہ بعد مقدمہ درج ہوگیا۔نواحی گاؤں ملکے کے عباس علی کو پانچ ماہ قبل گاؤں کے عباس نے قبرستان میں لیجاکر زبردستی بدفعلی کی جبکہ اس دوران عمیر نامی نوجوان نے عباس علی کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی۔گذشتہ روز صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔


کامونکے(تحصیل رپورٹر)سات افراد پندرہ سالہ لڑکی اغواء کرکے لے گئے۔گذشتہ روز سادھوکی پندرہ سالہ(ع) کو نواحی گاؤں تمبولی کے شاہد مسیح،اکرم مسیح،زاہد اور چار نامعلوم افرادزبردستی کیر ی ڈبہ میں ڈال کر اغواء کرکے لے گئے۔صدر پولیس نے مغویہ کے والد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔


سرکل کامونکے ڈکیتی کی آٹھ مختلف وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔جبکہ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی بھی کردیا۔لالہ موسیٰ کے نسیم خان کا بھائی منا خان تھانہ واہنڈو کے علاقہ منڈھیرمیں بکریاں چرا رہا تھا کہ اس دوران چار مسلح ڈاکوؤں نے اُسے لوٹنا چاہا جس پر مناخان نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کرکے اُسے شدید زخمی کردیا۔تتلے عالی کے علاقہ رحمان پورہ کا رکشہ ڈرائیور نوید احمدموضع کھنگوڑے سے واپس جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ کوٹلی گل محمد کے نزدیک دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اُس سے تین ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔موضع منہیس کے اسرار احمد سے جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو موبائل فون اور سات ہزارروپے چھین کر لے گئے۔ملہہ ورکاں کا عرفان علی اپنے دوست جمیل کے ہمراہ کامونکی آرہا تھا کہ نہر اپرچناب کنگروالی پُل پر ناکہ لگائے دو ڈاکو اُن سے مجموعی طور پر پندرہ ہزار تین سو روپے نقدی،موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کر لے گئے۔ملہہ ورکاں کے حافظ صمد سے سادھوکی بس سٹاپ پر دو ڈاکو پانچ ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ سٹی کے علاقہ مسلم گنج کے فاروق اُپل سے موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔جبکہ چاندنی چوک کے محمد حمزہ سے جی ٹی روڈ بھولا پیر کے قریب دو ڈاکو تین ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔ اسکے علاوہ قاسم سے جی ٹی روڈ پر تین ڈاکو ایک لاکھ چالیس ہزار روپے نقد ی چھین کر لے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔

کامونکے(تحصیل رپورٹر)چوری کی پانچ مختلف وارداتوں میں کار،موٹر سائیکل،پیٹر انجن وغیرہ چُرا لیا گیا۔گذشتہ رات تھانہ صدر کے علاقہ منہیس سے اسرار کے زرعی رقبہ اُسکے چچا ارشد علی ڈوگر اور رشتہ دار بہادر علی ڈوگر کے کھیتوں سے نامعلوم چور تین پیٹر انجن چوری کرکے لے گئے۔صدیق کالونی کے محمد عرفان کی سات لاکھ مالیت کی ٹرالی تولیکی روڈ زین کے بھٹہ خشت سے چوری ہوگئی۔تھانہ سٹی کے علاقہ جی ٹی روڈ کے سابق اُمیدوار صوبائی اسمبلی چودھری ظفر گلزار کی گاڑی اُنکے ڈیرہ کے باہر سے چوری ہوگئی۔جبکہ محلہ اسلام آباد کے عبدالرحمن کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری کرلی گئی۔اسکے علاوہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ کوٹ محمد شفیع کے رانا سرور کی موٹر سائیکل بھی نامعلوم چور گھر کے باہر سے چوری کرلے گئے۔ایمن آباد پولیس نے مقدمات درج

Post a Comment

0 Comments