کامونکے(تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی سات مختلف وارداتوں میں آٹھ افراد کو لوٹ لیا گیا۔گذشتہ صبح تھانہ سٹی کے علاقہ کسوکی روڈ کا ارسلان بہن کو سکول چھوڑ کر واپس گھر جارہا تھا کہ راستہ میں ایک نامعلوم ڈاکو نے اُسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ارسلان سے موٹر سائیکل چھین کر لے گیا۔حبیب ٹاؤن کا معظم اور اُسکا دوست تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے نزدیک کھڑے تھے کہ دو مسلح ڈاکو اُن سے سینتیس ہزارروپے نقدی اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے۔
صدرآباد کا ابراہیم واک کرکے گھر جارہا تھا کہ تھانہ صدر کے علاقہ جی ٹی روڈ پر تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر اُس سے موبائل فون اور قیمتی کاغذات چھین کر لے گئے۔جھنگ کے ڈرائیور واجد نے ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے دیوان روڈ پر ٹرک کھڑا کیا تو تین ڈاکو اُس سے اُنتیس ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔نواحی گاؤں نولانوالی کا غلام مرتضیٰ موٹر سائیکل پر سنت پورہ سے واپس آرہا تھا کہ موضع کنگروالی کے نزدیک دو ڈاکو اُس سے گیارہ ہزارروپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔
جبکہ گوجرانوالہ کے فیاض بٹ سے گریڈ سٹیشن کے قریب دو ڈاکو بانوے سو روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔اسکے علاوہ گوجرانوالہ کا حمزہ امجد لاہور جارہا تھا کہ سادھوکی کے نزدیک دو مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر حمز ہ سے پانچ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کرلے گئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔۔۔۔

Comments
Post a Comment