کامونکے(تحصیل رپورٹر)تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔ گذشتہ روز گوجرانوالہ کا پچپن سالہ خالد او ر اُسکی بیوی پچاس سالہ شہناز بی بی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پھسل جانے کی وجہ سے وہ گرکر شدید زخمی ہوگئے۔
دیگر ٹریفک حادثات میں سلامت پورہ کا پندرہ ابوبکر،بیس سالہ شانی،ٹبہ محمد نگر کا سترہ سالہ ضیغم،قصور کا پچپن سالہ فیاض،تولیکی روڈ کا سولہ سالہ احمد رضا،ماڑی روڈکا نو سالہ لقمان،بارہ سالہ تنویر،پچیس سالہ علی رضا اور گوجرانوالہ کا اُنیس سالہ ذوہیب شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

Comments
Post a Comment