کامونکی(نامہ نگار)دو مسلح ڈاکو دُکاندار کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔گذشتہ شام عالمگیر روڈ کا طاہر یٰسین تتلے عالی میں اپنی دُکان بند کرکے واپس آرہا تھا کہ سیم نالہ کے قریب ناکہ لگائے تین مسلح ڈاکوؤں نے اُسے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر طاہر سے اٹھارہ ہزارروپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
آج کی مزید خبریں 👇
کامونکے صدر پولیس نے لاؤڈ سپیکر کا غیر قانونی استعمال کرنے پر نواحی گاؤں راجہ کے رکشہ ڈرائیور محمد علی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
کامونکی صدر پولیس نے دوراِ ن تفتیش نواحی گاؤں قلعہ سوکھا سنگھ کے عاطف سے بلالائسنس تیس بور پستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔۔۔۔
کامونکی ریسکیو کی خبریں
تیز رفتار موٹر سائیکل سے گرکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔گذشتہ روزتتلے عالی روڈ کا بیس سالہ محمد حسین تیز رفتاری سے موٹر سائیکل پھسل جانے کی وجہ سے گرکر شدید زخمی ہوگیا۔دیگر ٹریفک حادثات میں گوجرانوالہ کا حارث،بلال پارک کا تینتیس سالہ محمد وسیم،سادھوکی کی بتیس سالہ مقدس بی بی، سلامت پورہ کاچھتیس سالہ ناصر،ٹبہ محمد نگر کا بائیس سالہ حسن علی،پُرانی آباد ی کا اڑتیس سالہ محمد فیصل اور لائن پار کا ساٹھ سالہ محمد جمیل شدید زخمی ہوگیا۔زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔۔۔۔

Comments
Post a Comment