کامونکے کے نواح تھانہ تتلے عالی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاک اور سات افراد شدید زخمی ہو گئے
سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے واقعہ کا فوری نوٹس لے لیا۔
شادی کی تقریب کے دوران میرج ہال انتظامیہ نے ایک کس جیب تراش کو پکڑا
افسوسناک واقعے میں جیب تراش کے پکڑے جانے پر اس کے ساتھیوں نے میرج ہال انتظامیہ و دیگر افراد پر فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک کس ہلاک جبکہ سات افراد بھی شدید زخمی ہوگئے۔زخمیوں فوری طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
تتلے عالی پولیس نے پولیس نے فوری کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تین کس ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
سی پی او گوجرانولہ کا کہنا ہے کہ میرٹ پر تفتیش عمل میں لاتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی



Comments
Post a Comment