ترکیہ اور شام میں زلزلے سے اموات کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرگئی 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ

 

<img src="turkeyearthquake.img" alt="turkey earthquake">

ترکیہ (ویب ڈیسک) ترکیہ اور شام میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 7 ہزار 826 تک پہنچ گئی، ملبے میں پھنسے زندہ افراد کو بچانےکے لیے ریسکیو ورکرز کی کوششیں جاری ہیں، زلزلے کے بعد سے اب تک 120 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں۔


 شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور آفٹرشاکس کے باعث لوگ شدید خوفزدہ بھی ہیں۔


ترکیہ اور شام میں زلزلے سے 10ہزار سے زائد اموات کا خدشہ۔


<img src="turkeyearthquake.img" alt="turkey earthquake">


 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔


<img src="turkeyearthquake.img" alt="turkey earthquake">


 ترکیہ اور شام  میں کم و بیش 6ہزار سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق زلزلے سے ترکیہ میں 5ہزار 894  جبکہ شام میں ایک ہزار 932 افراد جان سےگئے، ترکیہ میں 31 ہزار سے زائد افراد  زخمی ہیں۔


 زلزلےکی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی


<img src="turkeyearthquake.img" alt="turkey earthquake">


 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیرکی صبح 4 بجکر 17 منٹ پر آیا جب لوگ گہری نیند میں تھے۔


 امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 7.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ترکیہ سے جنوب میں غازی انتپ صوبے کے علاقے نرداگی میں تھا جب کہ زلزلے کی گہرائی 17.9 کلومیٹر تھی، اس صوبے کی آبادی تقریباً 20 لاکھ ہے اور یہ صوبہ شام کے قریب ہے جس کی وجہ سے شام میں بھی بڑے پیمانے پر تباہی مچی۔


 ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئے، جھٹکوں کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔


 زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے

Comments