کامونکے جی ڈبلیو ایم سی کی کارکردگی سوالیہ نشان

 کامونکے (محمد ندیم گجر سے)جی ڈبلیو ایم سی کامونکے کے تحصیل مینجر رانا محمد عثمان کے خلاف ورکروں کا شدید احتجاج سامنے آ گیا۔ ورکروں کا الزام ہے کہ تحصیل مینجر کی جانب سے ان کے ساتھ بدسلوکی اور گالی گلوچ معمول بن چکی ہے، جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے۔احتجاج کرنے والے ورکروں کا کہنا ہے کہ وہ دن رات شہر کی صفائی کے لیے خدمات انجام دیتے ہیں، مگر انہیں عزت دینے کے بجائے توہین آمیز رویے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے رویے کے حامل افسر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے۔ورکروں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد اور سی او گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی  عبدالرحمان ڈوگراور اسسٹنٹ کمشنر کامونکے میڈیم زرغونہ خالد سے سے نوٹس لینے اور رانا محمد عثمان کو فوری معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ورک


روں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔

Comments